جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

سعودی کابینہ کا اقامہ کے حوالے سے اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی کابینہ نے اقامے کی سہ ماہی اجرا اور تجدید کی منظوری دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اقامے کی سہ ماہی اجرا اور تجدید کی منظوری دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ سہولت صرف ورک پرمٹ اقامہ ہولڈرز کے لیے ہوگی، اس کا اطلاق گھریلو عملہ اور وہ تمام ملازمین جو اس کے دائرے میں آتے ہیں ان پر نہیں ہوگا۔ کابینہ کے فیصلے کے تحت ورک پرمٹ فیس، اقامہ فیس اور مقابل مالی کی قسطوں میں وصولی کی جائے گی، اس سے قبل یہ یکمشت ہوتا تھا۔

- Advertisement -

کابینہ اجلاس میں اس کے علاوہ بھی دیگر اہم فیصلے کیے گئے جن میں ڈپلومیٹک کوارٹر اتھارٹی اور اس کے انتظامی ضوابط کی منسوخی اور اتھارٹی کے تمام فرائض ریاض رائل اتھارٹی کو منتقلی شامل ہے۔

سعودی عرب میں زیرتربیت ڈاکٹر پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے ولی عہد محمد بن سلمان کے مملکت کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ کابینہ نے مقامی اور غیر مقامیوں کی صحت اور سلامتی کے تحفط کے لیے تمام وسائل کی فراہمی کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں