تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

یو اے ای میں ویکسینیشن سے متعلق اہم وضاحت آگئی

متحدہ عرب امارات نے واضح کیا ہے کہ 3 سے 15 سال تک کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن لازمی ‏نہیں ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ 3 سے 15 تک کے بچوں کی ویکسینیشن کا ‏معاملہ اختیاری ہے مگر لازمی نہیں ہے۔

ساتھ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس عمر کے افراد کے لیے چین کی سائینوفارم ویکسین ‏منظور کی گئی ہے جو لگائی جارہی ہے۔

یہ ویکسین شمالی امارات کے 46 صحت مراکز میں دستیاب ہیں جن میں 19 شارجہ، 10 فجیرہ، 9 ‏راس الخیمہ، 4 اجمان، 3 ام القوین اور دبئی میں ایک شامل ہے۔

چند روز قبل وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ اب یو اے ای میں بچوں کو بھی ‏ویکسین لگائی ‏جائے گی۔

بچوں کو ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے اور 3 سال سے 17 سال تک کے بچوں کو ‏‏چین کی سائینوفارم ویکسین لگائی جائے گی۔

سائینوفارم ویکسین لگانے کا فیصلہ ایک مطالعاتی دورے کے بعد کیا گیا جس میں 900 بچوں نے ‏‏رضاکارانہ طور پر حصہ لیا اور ان کے والدین کی رضامندی بھی شامل تھی۔

خلیجی عرب ریاست کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ قوت مدافعت رکھنے والے ممالک میں ہوتا ہے ‏‏اور اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ اب تک قریباً 80 فیصد آبادی کو ویکسین کی ایک ڈوز لگائی جا ‏‏چکی ہے جب کہ 70 فیصد سے زائد افراد مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہیں۔

خلیجی ریاست میں پہلے ہی 12 سے 15 سال کے بچوں کو فائزر بائیوان ٹیک ویکیسن لگائی جارہی ‏‏ہے۔

Comments

- Advertisement -