سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹینکالوجی کراچی نے قومی ویمن کرکٹر سیدہ عروب شاہ کو اسکالر شپ فراہم کر دی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کی سرسید یونیورسٹی آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے ملک میں خواتین کرکٹ کے فروغ کیلیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے قومی ویمن کرکٹر سیدہ عروب شاہ کو اسکالر شپ فراہم کردی ہے۔
قومی کرکٹر 18 سالہ عروب شاہ اسکالر شپ ملنے کے بعد 4 سال تک سرسید یونیورسٹی سے مفت تعلیم حاصل کرسکیں گی۔
سیدہ عروب شاہ اب تک 5 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں جب کہ اگلے برس وہ جنوبی افریقہ میں شیڈول ویمنز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گی۔
قومی کرکٹر نے 100 فیصد اسکالر شپ دینے پر سرسید یونیورسٹی کے چانسلر اور وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا ہے۔