تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

برطانیہ میں کورونا مریضوں کیلیے نرس کا اہم کارنامہ

مانچسٹر: اسپتال میں زیر علاج کرونا وائرس کے مریضوں کے لیےاسٹاف نرس اہم کارنامہ ، مریضوں کے لیے اپنے پیاروں کو دیکھنے اور اُن سے باتیں کرنے کا اہتمام کر دیا۔

برَی(Burry)اسپتال کی نرس نے چندہ جمع کر کے سینکڑوں ٹیبلٹ کمپیوٹرز کا بندوبست کیا اور یہ ٹیبلٹس مانچسٹر کے مختلف ہسپتالوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

کروناوائرس مریض دوران علاج اپنے پیاروں سے ملنے سے قاصر ہیں اور اس مشکل کو آسان بنانے کے لیے اسٹاف نرس فیونا حیرث نے ٹیبلٹ کمپوٹرز کے لیے چندہ مہم شروع کی اور ایک ہفتے میں تیس ہزار پاؤنڈز جمع کر لیے۔

سیکڑوں ٹیبلٹ کمپیوٹرز خرید کر مانچسٹر کے اسپتالوں میں دیئے جائیں گے، کرونا کے مریض ان ٹیبلٹس کے ذریعے اپنے پیاروں سے رابطے میں رہ سکیں گے۔

نرس فیونا حیرث کا کہنا ہے کہ مریضوں کی حالت دیکھ کر بہت دکھ ہوا، بہت سے مریض اپنے پیاروں سے بات کیے بنا ہی تنہائی میں مر گئے،مانچسٹر: افسوناک صورتحال دیکھ کر یہ آئیڈیا ذہن میں آیا۔

نرس کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کا عملہ مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے اور عملہ بہت سے مریضوں کو اپنے موبائل فون بھی استعمال کے لیے دیتا رہا ہےتاہم خواہش تھی کہ کچھ مستقل ہو جس سے اسپتال کے سب مریض مستفید ہوں۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں