The news is by your side.

Advertisement

روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق اہم تجویز سامنے آگئی

اسلام آباد: نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ نیویارک میں پاکستان کی قومی ایئرلائن کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کے لیز کی بنیاد پر مشترکہ استعمال کی تجویز سامنے آئی ہے۔

نجکاری کمیشن سے جاری اعلامیہ کے مطابق مالی مشیروں کے کنسورشیم کی خدمات جلد حاصل کی جائیں گی جس کے لیے نجکاری کمیشن، پی آئی اے اور ایوی ایشن ڈویژن نے ٹی او آرز پر کام شروع کر دیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مالی مشیرروزویلٹ کےٹرانزیکشن اسٹرکچر کیلئےسفارشات دے گا اور مجوزہ ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی نجکاری بورڈ اور کابینہ کمیٹی سےمنظوری لی جائے گی جب کہ وفاقی کابینہ سےبھی توثیق اورمنظوری حاصل کی جائے گی۔

نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں سے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کی جائیں گی، مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کار درخواستیں دےسکیں گے۔

نجکاری کمیشن کے مطابق درخواستوں کی منظوری کا عمل متعلقہ قوانین کے مطابق پورا کیا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں