پاکستانیوں کیجانب سے بھارت کیلئے اظہار ہمدردی پر شنیرا اکرم کا اہم بیان

کراچی : کرونا کی بدترین صورتحال سے نبرد آزما بھارت کیلئے پاکستانیوں کے انسانی ہمدردی اور جذبہ خیر سگالی کے پیغامات نے شنیرا اکرم کو بھی جذباتی کردیا۔
لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے پاکستانیوں کے جذبہ خیر سگالی سے متاثر ہوکر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ‘کیا کرونا وائرس کی مہلک وبا کی طرح کوئی اور ایسی چیز ہے جو پاکستان اور بھارت کے مابین اتحاد قائم کرسکیں، انشاءاللہ ایک دن ایسا ضرور آئے گا جب دونوں میں اتحاد ہو’۔
شنیرا اکرم نے پاکستانیوں کی جانب سے بھارت کےلیے بنائے کیے گئے ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ‘پاکستان میں ہرطرف بھارتی شہریوں کےلیے ہمدردانہ پیغامات چل رہے ہیں’۔
وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان اور بھارت کے جھنڈے کا استعمال کیا۔
So much love & empathy pouring into India from Pakistan. Can something as evil as COVID break down boundaries and help start to build unity between two incredible countries? Inshallah I hope it can! #IndiaFightsCOVID19 #StayStrongIndia #PakistanstandswithIndia 🇵🇰🇮🇳
— Shaniera Akram (@iamShaniera) April 27, 2021