تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

طالبان کی پیشکش پر ترک صدر کا اہم بیان آگیا

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کابل ائیرپورٹ چلانے کے لیے طالبان کی پیشکش کا جائزہ لے رہے ‏ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے کہا کہ ترکی نے نئی افغان انتظامیہ سے کابل میں پہلی دفعہ مذاکرات کیے ‏ہیں یہ مذاکرات کابل ائیرپورٹ پر ترکی کے عارضی سفارتخانے میں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کابل ائیرپورٹ چلانے کے لیے طالبان کی پیشکش کا جائزہ لے رہے ہیں اور اپنی تجاویز بھی پیش ‏کی ہیں تاہم ہوائی اڈے کا نظم و نسق سنبھالنے کا فی الحال حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

کابل میں ہونے والے خوفناک دھماکوں پر ترک صدر نے کہا کہ ہم کابل میں رونما ہونے والی فلاکت اور دہشت گرد ‏حملوں پر لعنت ملامت بھیجتے ہیں، ترج فوج کا افغانستان سے انخلا کا عمل جاری ہے اور اس مشن کو قلیل مدت ‏اور سرعت سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے بوسنیا کے دورے پر روانگی سے قبل استنبول ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا ‏کہ ترکی پورے بلقان خطے کی ترقی اور اس کی خوشحالی اور امن کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

Comments

- Advertisement -