The news is by your side.

Advertisement

پاکستانی طلبا کو چین سے لانے کیلیے پی آئی اے کا اہم اقدام

کراچی: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے چین سے پاکستانی طلباء کی واپس لانے کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنےکافیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین سمیت دنیا بھر سے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کا ریلیف آپریشن جاری ہے، چین میں پھنسے طلبا کی وطن واپسی کو ممکن بنانے کے لیے پی آئی اے نے خصوصی پرواز شیڈول کی ہے۔

پرواز پی کے 8872 پانچ جون کو ووہان سے اسلام آباد روانہ ہوگی جس کے ذریعے 300 طلبا کو واپس لایا جائے گا۔
حکومتی ہدایت کے مطابق طلبا خصوصی رعایتی کرائے پر سفرکر سکیں گے، پرواز ووہان سے اسلام آباد کے مقامی وقت کے مطابق شام7بجے پہنچےگی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن اور فضائی آپریشن کی بندش کی وجہ سے پاکستانی طلبا گزشتہ 5 ماہ سے ووہان میں پھنسے ہوئے تھے، حکومت نے طلبا کو یقین دہانی کروائی تھی کہ حالات قدر بہتر ہوتے ہی انہیں واپس لایا جائے گا۔

دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کردیا، وزیراعظم کی ہدایت پر ہر ہفتے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے، 10جون تک 20ہزار مسافروں کووطن واپس لایا جائے گا، پچھلے مرحلے کے مقابلے میں 10ہزارسے زائد مسافروں کو لایا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں