بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

’’پاک بھارت مقابلے عالمی کرکٹ کے لیے ناگزیر قرار‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے پاک بھارت مقابلوں کو عالمی کرکٹ کے لیے ناگزیر قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاک بھارت مقابلے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنتے ہیں، اگر دونوں ملکوں کے شائقین سے پوچھا جائے تو 95 فیصد کہیں گے کہ دونوں ٹیموں کو باہمی میچز کھیلنا چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ اگر ابھی نہیں تو آئندہ چند سال میں باہمی کرکٹ بحال ہوگی، عوام روایتی حریفوں کو کسی نیوٹرل مقام پر نہیں بلکہ اپنے ملکوں میں ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

وقار یونس نے کہا کہ پاک بھارت مقابلوں کو عمران، کپیل سیریز یا آزادی سیریز کوئی بھی نام دیں، یہ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی کرکٹ ہوگی۔

مزید پڑھیں: بولرز کو گیند پر تھوک لگانے کی پابندی کاعادی ہونا پڑے گا، وقار یونس

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ نے کہا ہے کہ دونوں ٹیموں کو ناصرف آپس میں کھیلنے بلکہ تسلسل کے ساتھ مقابلے شیڈول کرتے رہنے کی ضرورت ہے، شائقین کو جاندار مقابلوں سے محروم رکھنا درست نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آخری بار 2012-13 میں باہمی سیریز میں مدمقابل ہوئی تھیں اس کے علاوہ پاک بھارت ٹیمیں آئی سی سی ایونٹس میں مدمقابل ہوتی رہتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں