تازہ ترین

چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نے لاکھوں کی نوکری کیوں چھوڑی؟ وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نے لاکھوں کی نوکری چھوڑ کر لانڈری کا کاروبار کرنا شروع کر دیا، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان سے تعلق رکھنے والے اپیکشا سنگھوی جنہوں نے پہلی ہی کوشش میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کا امتحان پاس کیا اور ایک دہائی تک نامور اداروں میں اپنی خدمات انجام دیں۔

مگر اپیکشا سنگھوی نے دو سال قبل بیس لاکھ روپے کی نوکری چھوڑ کر لانڈری کا کام شروع کرکے سب کو حیران کر دیا، ادے پور کے علاقے بھوانا میں قائم اپیکشا کا لانڈری پلانٹ آج ادے پور اور دیگر مقامات کے تقریباً پچاس ہوٹلوں کیلئے اپنی خدمات پیش کرتا ہے۔

اپنا کام خود کرنے کی خواہش میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی نوکری سے استعفیٰ دے دیا تھا، اپنے سسرال اور اپنے شوہر کی طرف سے پہلی خاتون ہیں جو اپنا کاروبارکرتی ہیں۔

اپیکشا سنگھوی نے بتایا کہ ان کے شوہر سدھارتھ سنگھوی ادے پور کے ایک معروف ادارے میں کام کر رہے ہیں جبکہ ان کے پانچ سال چھوٹے بھائی بھی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور رشتہ داروں میں بھی بہت سے لوگ سی اے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور لانڈری کے کام میں کوئی مماثلت نہیں مگر دو سال کی انتھک محنت کی بدولت لانڈری کا کام بڑھا کر میں نے اپنے فیصلے کو درست ثابت کیا۔

اپیکشا کا کہنا تھا کہ ’سوودھا لانڈری سروس‘ کے نام سے ان کے پلانٹ میں تیس ملازمین دو شفٹوں میں کام کرتے ہیں،جن میں آٹھ خواتین بھی شامل ہیں ہمارے پاس ہوٹل اور دوسری جگہوں سے کپڑے لے جانے کیلئے دو گاڑیاں ہیں، ہوٹلوں سے پردے، چادریں، تولیے، ملازمین کے کپڑے وغیرہ دُھلنے کیلئے آتے ہیں۔

اپیکشا کا کہنا تھا کہ ’سوودھا لانڈری سروس‘ کے نام سے ان کے پلانٹ میں 8 خواتین سمیت 30 ملازمین دو شفٹوں میں کام کرتے ہیں، ہمارے پاس ہوٹل اور دوسری جگہوں سے کپڑے لے جانے کیلئے دو گاڑیاں ہیں، ہوٹلوں سے پردے، چادریں، تولیے، ملازمین کے کپڑے وغیرہ دُھلنے کیلئے آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور لانڈری کے کام میں کوئی مماثلت نہیں تاہم تقریباً دو سال میں لانڈری کا کام بڑھا کر اپنے فیصلے کو درست ثابت کیا۔

اپیکشا کا کہنا تھا کہ ’سوودھا لانڈری سروس‘ کے نام سے ان کے پلانٹ میں 8 خواتین سمیت 30 ملازمین دو شفٹوں میں کام کرتے ہیں، ہمارے پاس ہوٹل اور دوسری جگہوں سے کپڑے لے جانے کیلئے دو گاڑیاں ہیں، ہوٹلوں سے پردے، چادریں، تولیے، ملازمین کے کپڑے وغیرہ دُھلنے کیلئے آتے ہیں۔

اپیکشا کا کہنا تھا کہ شروع میں صرف پانچ کلائنٹس تھے لیکن آج ادے پور میں پچاس ہوٹل ہمارے کلائنٹس ہیں، میں نئے کلائنٹس کو شامل کرنے کیلئے ادے پور کے ہوٹلوں کا مسلسل دورہ کرتی ہوں، جب کوئی نیا کلائنٹ آتا ہے تو بہت خوشی ہوتی ہے کہ میں نے اس کمپنی کو چھوڑ کر اپنے فیصلے کو درست ثابت کیا، جہاں لوگ اعلیٰ عہدوں کی خواہش رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خاندان کے تقریباً ہر فرد کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کا پیشہ چھوڑنا اور بالکل مختلف کام کرنا عجیب لگا، سب نے کہا کہ اچھا کام چھوڑ کر اتنا بڑا قدم کیوں اٹھا رہی ہو؟ وہ لوگ بہت حیران تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سب کا رویہ بدل گیا، جس میں کامیابی کی کوئی ضمانت نہیں تھی لیکن آخر کار سب نے ساتھ دیا، اگر گھر والوں کی طرف سے تعاون نہ ہوتا تو یہ کام کرنا مشکل ہو جاتا۔

Comments