ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

سعودی طالب علم نے بہادری کی مثال قائم کر کے برطانوی شہری کی جان بچالی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں تعلیم کی غرض سے گئے ہوئے سعودی طالب علم نے برطانوی شہری کو ڈوبنے سے بچا کر سب کے دل جیت لیے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے طالب علم الشمری نے گزشتہ دنوں برطانوی شہری کو  پانی میں ڈوبتا دیکھ کر اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دریا میں چھلانگ لگائی اور اُس کو باحفاظت نکال لیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی الشمری برطانوی یونیورسٹی لنکا شائر کے طالب علم ہیں، حادثے کے روز وہ دریائے ریبل کے نزدیک موجود تھے کہ اسی دوران اُن کی پانی میں پھنسے شخص ڈیو لوو پر نظر پڑی۔

- Advertisement -

برطانوی شہری کے اہل خانہ نے سعودی طالب کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈین لوو کی اہلیہ نے ترکی الشمری ہیرو اور دنیا کا خوبصورت انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’الشمری نے میرے شریک حیات کی جان بچائی، میں تمام زندگی اُس کی شکر گزار رہوں گی‘۔

پانی میں پھنسا ہوا شخص جان بچانے کے لیے مدد طلب کررہا تھا کہ الشمری نے ایک لمحہ انتظار کیے بغیر دریا میں چھلانگ لگائی اور برطانوی شہری کو ڈوبنے سے بچایا۔

سعودی طالب علم کے اس اقدام کو برطانیہ سمیت دنیا بھر میں سراہا گیا جبکہ مذکورہ شہری کے اہل خانہ نے بھی الشمری سے ملاقات کر کے اُس کے حوصلے کی داد دی۔

علاوہ ازیں برطانیہ میں تعینات سعودی سفیر شہزادہ خالد بند بندر بن سلطان نے طالب علم ترکی الشمری  سے فون پر رابطہ کیا اور انسانیت دوست اقدام کی تعریف بھی کی۔

سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ یہ قیمتی عمل سعودی معاشرے کی اقدار اور ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔ برطانیہ میں سعودی عرب کی ثقافتی خاتون اتاشی ڈاکٹر امل فطانی نے بھی سعودی طالب علم ترکی الشمری کے عمل کو قابل افتخار قرار دیا۔

This is turki, he is a hero a beautiful man, he saved Dean Lowe life, he saved ellas father my partner. We couldn’t…

Posted by Jessica Williams on Friday, February 5, 2021

خاتون اتاشی کا کہنا تھا کہ انسانی جان بچانے کا یہ واقعہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے سعودی طلبہ کے واسطے مثبت اور امتیازی اقدار کا نمونہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں