تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ھیئر کٹنگ کا دلچسپ طریقہ پاکستان میں بھی متعارف

بالوں کی نفاست سے تراش خراش سب کو ہی پسند ہے مگر لاہور کے ایک ہیئر ڈریسر نے غیر روائتی انداز میں قینچی کے بجائے ہتھوڑا کلہاڑی اور بالوں کو آگ لگاکر کٹنگ کا انداز اپنالیا۔

دیکھنے میں یہ انداز خطرناک نظر آتا ہے مگر علی عباس اس کام میں اتنے ماہر ہیں کہ بغیر نقصان بالوں کے خوبصورت انداز متعارف کروا رہے ہیں۔

علی عباس کا کہنا ہے کہ وہ ہر دن کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے میں نے ٹوکے اور ہتھوڑے کے ساتھ بال کاٹے، جو میرے ایک نیا تجربہ تھا اور میں نے اس کےلیے ایک مکمل ٹریننگ حاصل کی۔

انہوں نے بتایا کہ اب ہم نے شیشے کے ساتھ کسٹمر کے بال کاٹے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ آگ اور ٹوکے کے بعد کٹنگ کے مزید انداز متعارف کرائیں گے۔

ٹوکے سے گوشت کاٹنا تو ایک معمول کی بات ہے مگر علی عباس ٹوکے سے بال کاٹتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف مرد ہی نہیں بلکہ خواتین بھی ٹوکے سے بال کٹوانے کو پسند کررہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -