ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

ثنا یوسف قتل کیس : ملزم عمر حیات کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ثنا یوسف قتل کیس کے ملزم عمر حیات کو سزائے موت کا حکم سنا دیا اور ساتھ ہی 10 سال قید اور 2 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر راجہ نوید حسین اور ثنا یوسف کے وکیل سردار قدیر عدالت میں پیش ہوئے۔

مقتولہ ثنا یوسف کے والد اور والدہ عدالت میں موجود تھے، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عمر حیات کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے مجرم عمر حیات کو قتل کی دفعہ 302 کے تحت سزائے موت اور 20 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے گھر میں گھسنے کی دفعہ 449 کے تحت 10 سال قید اور 2 لاکھ جرمانہ ، ڈکیتی کی دفعہ 392 کے تحت 10 سال قید اور 2 لاکھ جرمانہ جبکہ برآمدگی کی دفعہ 411 کےتحت ایک سال قید، ایک لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

گذشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت کے دوران مرکزی ملزم عمر حیات نے اپنے وکیل کی موجودگی میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت حتمی بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

ملزم نے صحتِ جرم سے صاف انکار کرتے ہوئے پولیس اور پراسیکیوشن پر شدید الزامات عائد کیے تھے۔

ملزم عمر حیات نے اعترافی بیان ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا میرا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی وہ کبھی اسلام آباد آیا۔

کیس کا پس منظر

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر حیات کو 20 گھنٹے کے اندر فیصل آباد سے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم نے ثناء کے قتل کا اعتراف کر لیا تھا۔

ملزم عمر کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا ، جہاں عدالت نے اسے شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل لاک اپ بھیجنے کا حکم دیا اور عدالت نے یہ بھی ہدایت کی تھی کہ شناخت پریڈ مکمل ہونے تک ملزم کو کسی سے ملنے نہ دیا جائے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں