ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

محبت بہادر لوگوں کا کام ہے، بزدل مرد محبت نہیں کرسکتا، انعم تنویر

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ انعم تنویر نے انکشاف کیا ہے کہ محبت میں دل ٹوٹنے پر کچھ دن روتی رہی پھر آگے بڑھ گئی۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انعم تنویر ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مداوا‘ میں شبیر جان کی بیٹی کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ اس سے قبل وہ رئیلٹی شو تماشا میں بھی شرکت کرچکی ہیں۔

حال میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران دل ٹوٹنے اور محبت میں ہونے والے نقصان کے بارے میں بات کی۔

انعم تنویر نے کہا کہ محبت کرنے والے کو مشکل سے چھوڑا جاتا ہے، اگر اس کا زوال آجائے تو یہ آپ کے اوپر ہے کہ اس کا کتنا ساتھ دینا چاہتے ہیں، زوال پر ساتھ دینا چاہیے۔

یہ پڑھیں: شادی کے علاوہ ہم اور مسئلوں پر بات کیوں نہیں کرتے؟ انعم تنویر پھٹ پڑیں

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ جب کسی سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں تو خود پر ہی زوال آجاتا ہے، آپ بہت زیادہ اس کا خیال رکھ رہے ہوتے ہیں لیکن وہ اس بات کو ہوا میں اڑا دیتا ہے، میں دو سال زوال میں رہی۔

اداکارہ نے کہا کہ محبت سے بڑھ کر بھی زندگی میں بہت کچھ ہے، اگر مجھے کوئی سمجھ نہیں آرہا ہوتا تو اسے چھوڑ کر آگے بڑھ جاتی ہوں۔

انعم تنویر نے کہا کہ محبت میں دل ٹوٹنے پر کچھ دن روتی رہی پھر آگے بڑھ گئی، محبت بہادر انسان کرتا ہے، بزدل انسان نہ محبت کرسکتا ہے نہ ہی نبھا سکتا ہے، وہ بھی بزدل شخص تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں