The news is by your side.

Advertisement

ابوظبی: ننھی عنایہ ڈار نے جوجسٹو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا

ابوظبی: پاکستان کی ننھی کھلاڑی عنایہ ڈار نے ابوظبی میں ملک کا پرچم بلند کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کی 7 سالہ عنایہ ڈار نے ابوظبی میں ہونے والے عالمی جوجسٹو چیلنج چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

عنایہ جوجسٹو میں گولڈ میڈل جیتنے والی دنیا کی کم عمر کھلاڑی بن گئیں۔

عنایہ نے پہلے میچ میں روس کی حریف لطیفہ کو شکست دی، دوسرے میچ میں سخت مقابلے کے بعد یو اے ای کی شمسہ کو ہرایا۔

عنایہ ڈار کو پاکستان کی کم عمر ایم ایم فائٹر ہونےکا اعزاز بھی حاصل ہے،عنایہ ڈار ہارس رائیڈنگ بھی کرتی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں