جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

اینکر مرید عباس قتل کیس : ڈیڑھ سال بعد ملزم عاطف زمان پر فردِ جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اینکر مرید عباس قتل کیس میں ڈیڑھ سال بعد ملزم عاطف زمان پرفردجرم عائدکردی گئی تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینکرمریدعباس قتل کیس کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی ، دوران سماعت ڈیڑھ سال بعد ملزم عاطف زمان پرفردجرم عائدکردی گئی ، فردجرم قتل،ناجائزاسلحہ رکھنےکےالزام پر عائدکی گئی، ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا ، جس پر عدالت نےگواہان کو طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی تھی، عدالت نے ملزم عادل زمان کا شناختی بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ منقولہ اورغیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

- Advertisement -

خیال رہے اینکر مریدعباس قتل کیس میں ضمانت خارج ہونے ملزم عادل زمان عدالت سے فرار ہوگیا تھا ، جس پر سپریم کورٹ نے ملزم کو گرفتار کرکے واپس جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ جولائی 2019 میں کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں پیسوں کے لین دین کے تنازع پر ملزم عاطف زمان نے ٹی وی اینکر مرید عباس اور ان کے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ملزم عاطف زمان نے اس دہرے قتل کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم اسے بچا لیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں