جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

اینکر مرید عباس قتل کیس 7 برس بعد حتمی مراحل میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مرید عباس قتل کیس 7 برس بعد حتمی مراحل میں داخل ہوگیا اور آخری گواہ نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جیل کمپلیکس میں مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی، اینکر سمیت 2 افراد کے قتل کا مقدمہ 7 برس بعد حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔

عدالت میں آخری گواہ، تفتیشی افسر عتیق الرحمان نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقدمے کے اندراج کے بعد کیس کی تفتیش ان کے سپرد کی گئی تھی۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت پریڈ اور گواہوں کے 164 کے بیانات ریکارڈ کیے گئے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اورآلہ قتل برآمد کر کے فرانزک اور چالان جمع کرایا۔

عدالت نے ملزم کے وکیل کو جرح کیلئے تاریخ مقرر کردی اور سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

یاد رہے اینکر مرید عباس اور خضر حیات کو 2019 میں قتل کیا گیا تھا، مقدمے میں ملزم عاطف زمان گرفتار اور جیل میں ہے جبکہ شریک ملزم عادل زمان 2020 میں ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار ہو گیا تھا اور تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں