تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

انگلینڈ کا بھارت کیخلاف دلیرانہ فیصلہ

انگلینڈ نے اپنے اہم ہتھیار جیمز اینڈرسن کو بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چنئی ٹیسٹ میں ریورس سوئنگ کے ساتھ 3 اہم وکٹیں لے کر کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر کو ‏آرام کی غرض سے دوسرے ٹیسٹ میں نہیں کھیلایا جائے گا اور خود پیسر نے بھی اس فیصلے کو قبول کیا ہے۔

انگلش کوچ کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے کیونکہ اینڈرسن کی کارکردگی شاندار رہی ہے لیکن ‏ہمیں احتیاط برتنی ہے۔

بھارت کے خلاف 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں زیادہ وقفہ نہیں رکھا گیا اور رواں سال آسٹریلیا سے ایشز کے ‏پیش نظر اہم کھلاڑیوں کو احتیاط کے ساتھ استعمال کرنے کی پالیسی اختیار کی گئی ہے۔

انگلینڈ نے بھارت کو چنئی ٹیسٹ میں227 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ‏کی، 420 رنز ‏کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 192رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

انگلینڈ کے جیک لیچ نے چار اور فاسٹ بولر جیمز اینڈریسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انگلش کپتان جو روٹ ‏‏کو شاندار ڈبل سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -