جمعرات, مارچ 5, 2026
اشتہار

پاکستان اوربھارت کے نوجوانوں کوامن کی جانب لانا ہے، عندلیب عباس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تمام مسائل کا حل مذاکرات سے ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور عندلیب عباس نے پاکستان بھارت ٹریک ٹو ڈائیلاگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن تحریک انصاف کا 22 سال پرانا نعرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے نوجوانوں کو امن کی جانب لانا ہے، نوجوان دونوں ملکوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

عندلیب عباس نے کہا کہ دونوں ملکوں کی تاریخ اورثقافت ایک ہے، دونوں ملکوں کےعوام کرکٹ سے والہانہ محبت کرتے ہیں، دونوں ملکوں کےعوام امن چاہتے ہیں۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں بھارت کو امن کی دعوت دی، وزیراعظم نے کہا بھارت ایک قدم بڑھائے ہم 2 بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پر امن ہمسائیگی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، امن سے ہی دونوں ملکوں میں خوشحالی آسکتی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور عندلیب عباس نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تمام مسائل کا حل مذاکرات سے ممکن ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں