The news is by your side.

Advertisement

نوازشریف کی نواسی کی شادی میں مودی کو ہم نے نہیں بلایا، عندلیب عباس

اسلام آباد: پارلیمانی سیکریٹری برائے خارجہ امور عندلیب عباس نے کہا ہے کہ ہمیں کشمیر کے معاملے پر دیر سے سفارت کاری شروع کرنے کے طعنے دینے والے یہ بتائیں کہ انہوں نے پانچ سال وزیر خارجہ کیوں نہیں لگایا۔

اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن والے یہ توبتائیں انہوں نےتو 5 سال کوئی وزیرخارجہ نہیں لگایا، نوازشریف کی نواسی کی شادی میں مودی کوہم نےنہیں بلایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرپرہم سب کا ہدف ایک ہی ہے، کامیاب سفارت کاری سے 50سال بعد کشمیرپرسلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا،جس کے بعد بھارت کامکرہ چہرہ دنیاکےسامنےبےنقاب ہوگیا۔

عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے مقبوضہ کشمیرپرکوئی نہیں بولتا تھا مگر اب دنیا کے تمام ممالک اب بھارتی ظلم کےخلاف آوازاٹھارہےہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مریم نوازنےپوری ن لیگ کوڈبو دیا، شہبازشریف کہتےہیں مجھے تو ویڈیو کا پریس کانفرنس سے2 گھنٹے پہلے معلوم ہوا، اصلی ویڈیوکےبغیرفرانزک ہوہی نہیں سکتا، البتہ ویڈیو اسکینڈل کا کیس ختم مگر کرپٹ خاندان کے خلاف مقدمات چلتے رہیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں