ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

برطانوی پولیس نے بادشاہ چارلس کے بھائی اینڈریو ماؤنٹبیٹن کو گرفتار کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن (19 فروری 2026): برطانوی پولیس نے بادشاہ چارلس کے بھائی اینڈریو ماؤنٹبیٹن ونڈسر کو ان کی سالگرہ کے دن گرفتار کر لیا ہے۔

برطانوی پولیس نے اختیارات کے غلط استعمال پر بادشاہ کے بھائی کو گرفتار کر لیا، اینڈریو ماؤنٹ بیٹن آج اپنی سالگرہ منا رہے تھے کہ پولیس نے ان کے گھر پر چھاپا مارا اور گرفتار کر لیا۔

شاہ چارلس سوم کے بھائی اینڈریو کے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلقات سامنے آئے تھے، اینڈریو کو اختیارات کے غلط استعمال اور جنسی مجرم ایپسٹین کو خفیہ حکومتی دستاویزات کی فراہمی کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سابق شہزادے کو زیادہ سے زیادہ 96 گھنٹے تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے، تاہم اس کے لیے سینئر پولیس افسران اور مجسٹریٹس کی عدالت سے متعدد بار توسیع درکار ہوگی۔ زیادہ تر معاملات میں مشتبہ افراد کو 12 یا 24 گھنٹے تک حراست میں رکھا جاتا ہے، جس کے بعد یا تو ان پر فردِ جرم عائد کر دی جاتی ہے یا مزید تفتیش تک انھیں رہا کر دیا جاتا ہے۔

شاہ چارلس نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب بھی واپس لے لیا

بی بی سی کو پولیسنگ معاملات کے ایک ماہر نے بتایا کہ اینڈریو کو کسٹڈی سویٹ کی ایک کوٹھری میں رکھا جائے گا جہاں صرف ایک بستر اور ایک بیت الخلا ہوگا، اور وہ وہیں اپنے پولیس انٹرویو تک انتظار کریں گے، اور انھیں کوئی خصوصی رعایت نہیں دی جائے گی۔ فی الوقت یہ کسی کو معلوم نہیں ہے کہ اینڈریو کو کس وقت گرفتار کیا گیا یا انھیں کہاں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر 66 سال کے ہو گئے ہیں، اور آج ہی کے دن انھیں گرفتار کیا گیا۔

+ posts

مرزا آفتاب بیگ
صحافت سے 1994ء سے منسلک ہیں 2016ء میں اے آر وائی نیوز کو بحثیت رپورٹر جوائن کیا
پاکستان میں اکنامکس اور برطانیہ میں ریڈیوگرافی میں گریجویشن کی
صحافت کے ساتھ ساتھ آکسفورڈ ہسپتال میں ایم آر آئی ریڈیوگرافر کی حیثیت سے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں

اہم ترین

مرزا آفتاب بیگ
مرزا آفتاب بیگ
مرزا آفتاب بیگ صحافت سے 1994ء سے منسلک ہیں 2016ء میں اے آر وائی نیوز کو بحثیت رپورٹر جوائن کیا پاکستان میں اکنامکس اور برطانیہ میں ریڈیوگرافی میں گریجویشن کی صحافت کے ساتھ ساتھ آکسفورڈ ہسپتال میں ایم آر آئی ریڈیوگرافر کی حیثیت سے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں