اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

میڈرڈ اوپن ٹینس: اینڈی مرے نے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کے اینڈی مرے نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

میڈرڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں اینڈی مرے کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے راڈک اسٹیپنک سے تھا۔ مرے کو تیسرے راؤنڈ تک کے لیے چیک کھلاڑی کے خلاف سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

کھیل کا آغاز انتہائی دلچسپ رہا۔ مرے نے پہلا سیٹ ٹائی بریک پر 6-7 سے جیت کر برتری حاصل کی۔

- Advertisement -

چیک کھلاڑی نے دوسرے سیٹ میں بھرپور کم بیک کیا اور چھ تین سے مقابلہ برابر کردیا۔

فیصلہ کن سیٹ میں مرے نے غیر معمولی کھیل پیش کیا اور باآسانی حریف کھلاڑی کو قابو کرتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں