بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

انیس قائم خانی حفاظتی ضمانت کے لئے ہائی کورٹ پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال اورانیس قائم خانی سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے، انیس قائم خانی نے حفاظتی ضمانت کے لئے درخواست دائرکردی۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال آج بروز منگل سندھ ہائی کورٹ پہنچے ہیں اور ان کے ہمراہ انیس قائم خانی بھی موجود ہیں، انیس قائم خانی کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائرکی گئی ہے۔

انیس قائم خانی کے ڈاکٹرعاصم کیس میں وارنٹِ گرفتاری ان کی پاکستان آمد سے پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں۔

انیس قائم خانی پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طورپرڈاکٹرعاصم کے اسپتال میں اپنی سابقہ جماعت سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کا علاج کراتے رہے ہیں۔

پاک سرزمین پارٹی 24 اپریل کو باغِ جناح میں عوامی جلسہ کرنے جارہی ہے جس کے لئے مصطفیٰ کمال اورانیس قائم خانی عوامی رابطے کی مہم میں مصروف ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں