پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

انیشا الطاف کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ انیشا الطاف کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ انیشا الطاف نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ٹی شرٹ اور جینز زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انیشا الطاف نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جنت نے تمہیں میرے پاس بھیجا ہے، میں صرف امید کررہی ہوں کہ میں تاریخ کو نہیں دہراؤں گی۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ انیشا الطاف سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انیشا الطاف نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

انیشا الطاف اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں معاون اداکارہ کا کردار نبھایا تھا جس کی مرکزی کاسٹ میں شہزاد شیخ، سونیا حسین، عائزہ اعوان ودیگر شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں