’سیارہ‘ اسٹار انیت پڈا نے ساتھی اداکار آہان پانڈے کو دنیا کا بہترین شخص قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیارہ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار آہان پانڈے اور انیت پڈا گزشتہ رات ایوارڈ وصول کرنے کے لیے دہلی میں موجود تھے۔
انیت پڈا کی آنکھوں میں اس وقت آنسو آگئے جب انہوں نے اپنی تقریر میں آہان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے ساتھی اداکار اور بہترین دوست آہان پانڈے کا شکریہ، آپ لوگوں کو اندازہ نہیں ہے کہ سیٹ پر کتنی بار یہ مشکل پیش آئی اور انہوں نے ہمیشہ میری مدد کی۔
یہ پڑھیں: انیت میری بہترین دوست ہے اس سے بڑھ کر کچھ نہیں، آہان پانڈے
اداکارہ نے کہا کہ آہان دنیا کے بہترین مردوں میں سے ایک ہے اور ان کے ساتھ اسٹیج پر آنا بہترین احساس ہے۔
رپورٹ کے مطابق انیت کی بات سن کر آہان بھی جذباتی ہوگئے اور دونوں نے گلے ملے اور اسٹیج پر ساتھ رقص بھی کیا۔
واضح رہے کہ آہان اور انیت کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔ آہان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں افواہوں کو دور کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں فی الحال سنگل ہوں اور انیت میری اچھی دوست ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انیت میری گرل فرینڈ نہیں ہے اور ان کے ساتھ ایسا رشتہ کبھی نہیں ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


