پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

انیت پڈا کی ’زندگی کا واحد پیار‘ چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ فلم ’سیارہ‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ انیت پدا کی زندگی کا واحد پیار چل بسا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ انیت پدا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ میرے دادا اور زندگی کے واحد پیار حال ہی میں انتقال کرگئے۔

اداکارہ کے دادا کافی عرصے سے الزائمر کے مرض میں مبتلا تھے۔

یہ پڑھیں: انیت پڈا نے آہان پانڈے کو دنیا کا بہترین شخص قرار دے دیا

ان کے انتقال کے بعد سیارہ اسٹار نے سوشل میڈیا پر ہاتھ پکڑے ہوئے مونوکروم تصویر شیئر کی جس کے ساتھ پیغام بھی تھا جس میں روشنی ڈالی کی گئی وہ ان کے لیے کتنے معنی رکھتے تھے۔

انیت پدا نے لکھا کہ ’آپ دور جارہے تھے لیکن آپ مکھن (انیت کا نک نیم) نہیں بھولے تھے، آپ نے محبت کو برقرار رکھا یہاں تک کہ جب آپ یاد کو برقرار نہیں رکھ سکتے تھے، میں دونوں کو برقرار رکھوں گی، محبت اور وہ یادیں جو آپ نے شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aneet Padda (@aneetpadda_)

اداکار نے مزید کہا کہ میں اپنے تمام سالوں کو ساتھ لے کر چلوں گی، میں اچھی انسان بنوں گی۔ میں آپ کے لطیفے لے کر جاؤں گی اور ہر موقع پر انہیں دہراؤں گی۔ میں آپ کی مہربانی اور آپ کی روشنی کو ہر اندھیرے کمرے میں لے جاؤں گی۔ میں آپ کی کہانیاں لے کر جاؤں گی اور دنیا کو بتاؤں گی۔

انیت نے شیئر کیا کہ آپ کے جانے کے بعد آسمان پر سب سے روشن ستارہ دیکھا اور یہ یقین کرنے کا انتخاب کیا کہ آپ دور دور سے بھی میری دیکھ بھال کر رہا تھے، میں آپ سے پیار کرتی ہوں، دادو۔ میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔

گزشتہ سال انٹرویو میں اداکارہ نے دادا کی الزائمر کی بیماری کے بارے میں بات کی تھی اور دردناک طور پر یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ ان کا نام بھی بھول گئے تھے تاہم جب انہوں نے میری فلم ’سیارہ‘ کے مناظر دیکھے  تو مجھے پہچان لیا جس کے بعد میں بہت خوش ہوئی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے دادو کو الزائمر ہے جس کی وجہ سے یہ فلم میرے لیے اور بھی جذباتی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں