The news is by your side.

Advertisement

کراچی ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی‘ ملزم گرفتار

کراچی: کراچی ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرکےایک کلو منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف حکام کے مطابق مسافرسے ایک کلو 292 گرام منشیات برآمد ہوئی ہے، منشیات 26 عدد دپلاسٹک پلیٹس میں چھپائی گئی تھی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی‘ 2 افراد گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے مسافر کے قبضے سے1 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔

اے این ایف حکام کے مطابق ملزم چائے کے پیکٹ میں آئس ہیروئن چھپا کراسمگل کرناچاہتا تھا، ملزم ثاقب کے ہمراہ خاتون جمیل اختربھی سفرکرنا چاہتی تھی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 10 مئی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے والے مسافر سے چرس برآمد کی تھی۔

رحیم گل نے منشیات گلاب جامن کے 2 ڈبوں میں چھپائی تھی، ملزم غیر ملکی ایئرلائن کی پروازکیو آر 615 سے دوحہ جا رہا تھا، ملزم خیبر پختونخوا کےعلاقے کرم کا رہائشی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں