بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

کراچی : فرنیچر کے خفیہ خانوں میں چھپا کر ممنوعہ ادویات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اے این ایف نے ممنوعہ ادویات سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 17سے18 کروڑمالیت کی ممنوعہ ادویات برآمد کرلیں۔

تفصیلات کے مبطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی پورٹ پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب اسمگل کی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی ممنوعہ ادویات برآمد کر لی ہیں۔

پورٹ کنٹرول یونٹ نے گیٹ وے ٹرمینل پر تلاشی کے دوران لاکھوں گولیاں قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اے این ایف نے بتایا کہ پورٹ کنٹرول یونٹ کو دمام (سعودی عرب) جانے والے ایک ‘لو کاسٹ’ کنٹینر پر شک ہوا، شک کی بنیاد پر جب کنٹینر کو کھلوا کر تلاشی لی گئی تو اس میں برآمد کے لیے بک کیا گیا فرنیچر موجود تھا، نہایت مہارت سے فرنیچر کے مختلف حصوں میں ممنوعہ گولیاں چھپائی گئی تھیں۔

تلاشی کے دوران فرنیچر سے مجموعی طور پر لاکھوں گولیاں برآمد ہوئیں جن کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 17 سے 18 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

برآمد شدہ ادویات میں ٹراما ڈول 3 لاکھ 47 ہزار 500 گولیاں، الپارازولم (نیوگزیم): 49 ہزار 800 گولیان شامل ہیں۔

اے این ایف حکام نے تمام کیس پراپرٹی کو سیل کر کے اے این ایف پولیس اسٹیشن کلفٹن منتقل کر دیا ہے، جہاں ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں