(6 جنوری 2026): اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 4 کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا اور مجموعی طور پر 15 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 1532.11 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ حاجی شاہ بس ٹرمینل ڈسٹرکٹ اٹک میں گاڑی سے 960 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، سٹی بائی پاس سکھر کے قریب گاڑی سے 150 گرام کوکین برآمد ہوا اور ملزم بھی پکڑا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کلی شادزئی سرنان ڈسٹرکٹ پشین کے قریب سے 1500 کلو چرس برآمد کر لی گئی، گوٹھ شیر خان ڈسٹرکٹ حب میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 31 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔


