لاہور: صوبہ پنجاب میں اے این ایف نے کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے شیخوپورہ میں گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر کارروائی کے دوران ایک کروڑ مالیت کی آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
اے این ایف نے کالا شاہ کاکو موٹروے انٹرچینج کے علاقے میں ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ڈبل کیبن میں تلاشی کے دوران 28 کلو افیون، 8 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔
اے این ایف حکام کے مطابق منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ گاڑی کے نچلے حصے میں چھپایا گیا تھا۔حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
ادھر سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اے این ایف نے 2 پارسل سے 982 اور 960 گرام ہیرون برآمد کی گئی۔منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ لیدڑ کے دستانوں میں چھپایا گیا تھا۔
پاکستان میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ٹرک پکڑا گیا
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس کوئٹہ نے چمن بارڈر کے راستے افغانستان سے پاکستان چرس کی بڑی کھیپ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔
کسٹمز کے عملے نے ٹرک کو تحویل میں لے کر مکمل تلاشی کے دوران خصوصی خفیہ خانوں سے 20 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی ایک ٹن چرس برآمد کی تھی۔