تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

کالج اور یونیورسٹی کے طلبا کو پارٹی ڈرگز کی ترسیل ناکام

اسلام آباد: انسداد منشیات کی اینٹی نارکوٹک فورس نے کالج اور یونیورسٹی کے طلبا کو پارٹی ڈرگز کی ترسیل ناکام بنا دی، ڈائیوو سے جانے والے ملزم اور ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹک فورس نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے منظم گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کی اور نوجوانوں خاص طور پر کالج اور یونیورسٹی کے طلبا کو پارٹی ڈرگز کی تقسیم و ترسیل کی غرض سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے اسلام آباد لیڈی کیریئر کے ذریعے وِیڈ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ایک خاتون لاکھوں روپے مالیت کی وِیڈ بزریعہ ڈائیوو بس کراچی سے راولپنڈی اسمگل کریں گی۔

اے این ایف کی ٹیم نے معلومات کے بعد ڈائیوو ٹرمینل راولپنڈی پر مسلسل نگرانی کی اور اس دوران ٹرمینل پر ایک مشتبہ شخص اور خاتون ملزمہ کو موقع سے گرفتار کر لیا، ملزم کا تعلق وزیرستان سے ہے۔

ملزمہ کے بیگ کی تلاشی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 4 کلو 368 گرام پلاسٹک کے ڈبوں میں چھپائی گئی وِیڈ قبضے میں لے لی گئی۔

ملزم راولپنڈی اور اسلام آباد میں پارٹی ڈرگز کی تقسیم میں ملوث گروہ کا اہم رکن اور آرگنائزر ہے، ضبط شدہ وِیڈ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نئے سال کی پارٹیوں کے دوران تقسیم کرنے کے لیے لے جائی جارہی تھی۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا۔

Comments

- Advertisement -