اے این ایف کی کاروائیاں، 4 ہزارکلو حشیش،16 ٹن ہیروئن بنانے کا پاؤڈربرآمد -
The news is by your side.

Advertisement

اے این ایف کی کاروائیاں، 4 ہزارکلو حشیش،16 ٹن ہیروئن بنانے کا پاؤڈربرآمد

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی سے چارہزارکلو حشیش اورسولہ ہزارکلوہیروئن بنانے کا پاؤڈرقبضے میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے دوعلیحدہ کاروائیوں میں منشیات کے دو بڑے ذخیرے پکڑلئے، ایک کاروائی حب ریورروڈ پر کی گئی جبکہ دوسری کراچی پورٹ پرکی گئی۔

حب ریورروڈ پر کی جانے والی کاروائی میں آئل ٹینکر کے خفیہ خانوں سے چارہزارکلواعلیٰ کوالٹی کی حشیش برآمد کی گئی۔

اے این ایف حکام کے مطابق حشیش کوآئل ٹینکر کے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا، ڈرائیورکو حراست میں لے لیا گیا ہے اورتفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب اے این ایف نے کراچی پورٹ پرکاروائی کرتےہوئے ایک کنٹینرمیں سے سولہ ہزاردوسو کلو ہیروئن بنانے کا پاؤڈربرآمد کرلیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیروئن بنانے کا یہ پاؤڈراعلیٰ کوالٹی کا ہے اوراسے ہانگ کانگ سے براستہ کراچی افغانستان منتقل کیا جارہا تھا۔

پاوٗڈرکو قبضے میں لے کرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے اورکنٹینربک کرانے والے شخص کے خلاف کاروائی کرنے کاعندیہ بھی دیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں