تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

انجلینا جولی جج پر برس پڑیں

نیویارک : ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اداکار بریڈ پٹ کے خلاف قانونی جنگ ہارنے کا غصہ جج پر نکال دیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی سابقہ جوڑی اداکارہ انجلینا جولی اور اداکار بریڈ پٹ کے درمیان کئی ماہ سے بچوں کی تحویل کےلیے عدالتی جنگ جاری تھی جس کا عارضی فیصلہ انجلینا جولی کے خلاف آیا ہے۔

جج نے اداکار بریڈ پٹ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے بریڈپٹ کو انجلینا کے ساتھ بچوں کی مشترکہ تحویل دینے کا حکم دیا۔

مشہور ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر انجلینا جولی نے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جج نے سماعت کے دوران بچوں کی گواہی لینے سے انکار کیا۔

جج جان اوڈرکرک نے اداکار کو سابق جوڑے کے پانچ نابالغ بچوں 17سالہ پیکس ، 16سالہ زہارا، 14سالہ شیلو، اور 13سالہ نوکس اور ویوین کی تحویل دی ہے۔

اس سابقہ جوڑی کے سب سے بڑے بیٹے 19 سالہ میڈڈوکس اب حراستی کیس کا حصہ نہیں ہیں۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عارضی تھا انجلینا کی جانب سے قانونی جنگ اب بھی جاری ہے، سابق جج کی جانب سے اس کیس کی نگرانی کے لیے رکھے جانے والے نجی جج جان اوڈرکر نے کئی ماہ کی تفتیش اور گواہان کے بیانات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنے خیالات واضح کر دیئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -