تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

انجلینا جولی انسٹاگرام پر آگئیں، افغان لڑکی کا جذباتی خط شیئر کردیا

p style=”text-align: right;”>ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے انسٹاگرام جوائن کرتے ہی افغان لڑکی کا جذباتی خط شیئر کردیا۔

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈیبیو کیا، اور اپنی پہلی پوسٹ میں ہاتھ سے لکھا افغانی لڑکی کا جذباتی خط شیئر کیا جو انہیں افغانستان کی ایک نوعمر لڑکی سے ملا تھا۔

اداکارہ نے طالبان کے قبضے کے دوران افغانستان سے آنے والی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے لیے اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے اس خط کا اشتراک کیا جس میں نوجوان خاتون کی شناخت چھپائی لیکن ملک میں رہنے کے بارے میں اس کے خوف کی تفصیلات شیئر کی گئیں۔

خط میں لکھا تھا ’20 سال اور پھر ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں ہیں، ہم سب کی زندگی تاریک ہے، ہم سب نے اپنی آزادی کھو دی اور ہم دوبارہ قید ہو گئے ہیں۔‘

جولی نے لکھا ’ابھی افغانستان کے لوگ سوشل میڈیا پر بات چیت کرنے اور آزادانہ طور پر اظہار خیال کرنے کی صلاحیت کھو رہے ہیں، لہذا میں انسٹاگرام پر ان کی کہانیاں اور دنیا بھر میں ان لوگوں کی آوازیں شیئر کرنے آئی ہوں جو اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ وہ افغانستان کی ایک نوعمر لڑکی سے اس وقت ملیں جب وہ 2011 میں افغانستان کی سرحد پر تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’خوف اور غیر یقینی صورتحال سے افغانوں کو ایک بار پھر بے گھر ہوتے دیکھنا تکلیف دہ ہے جس نے ان کے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔‘

انجلینا جولی کی جانب سے شیئر کردہ خط میں لکھا تھا کہ ’اتنا وقت اور پیسہ خرچ کرنا، خونریزی اور جانیں ضائع کرنا صرف اس کے لیے آنا ایک ناکامی ہے جسے سمجھنا تقریباً ناممکن ہے، کئی دہائیوں سے دیکھ رہے ہیں کہ افغان مہاجرین، دنیا کے کچھ قابل ترین لوگوں کے ساتھ، ایک بوجھ کی طرح سلوک کیا جانا بھی بیمار کر دینے والا ہے۔‘

انجلینا جولی نے کہا کہ وہ ’منہ نہیں موڑیں گی، مدد کے لیے تلاش کرتی رہیں گی اور امید ہے کہ آپ میرا ساتھ دیں گے۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ انجلینا جولی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی خصوصی مندوب بھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -