اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

انجلینا جولی کی ہم شکل خاتون کی سوشل میڈیا پر دھوم

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی کی ہم شکل خاتون نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون مشہور اداکارہ انجلینا جولی سے مشابہت رکھنے کی وجہ سے مشہور ہوگئیں۔

انجلینا کی ہم شکل روسی خاتون کی خوبصورتی کے چرچے ہونے لگے، صارفین علینا تاراخووا کی تصاویر دیکھ کر حیران رہ گئے جس میں وہ بالکل انجلینا جولی دکھائی دے رہی ہیں۔

علینا کی سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 20000 سے کم ہے اس حقیقت کے باوجود موجودہ صارفین کی کثیر تعداد نے ان کی خوبصورتی کا نوٹس لینا شروع کردیا۔

آن لائن شائع کردہ ان کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے علینا کے پرستاروں نے ان کی تعریف کی اور خوبصورتی کا راز شیئر کرنے کو بھی کہا۔

View this post on Instagram

❄️

A post shared by Alina Tsarakhova (@ts8ali) on

علینا کی جہاں تعریف کی گئی وہیں ناقدین نے بھی تبصروں میں حصہ لیا اور کچھ نے دعویٰ کیا کہ ان کی نظر میں یہ سب پلاسٹک سرجری کی وجہ سے ہوا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق علینا کا طرز زندگی معمولی ہے اور اس کا موازنا ہالی ووڈ اداکارہ سے نہیں کیا جاسکتا ہے، علینا اپنے بیٹے کی پرورش کے لیے زیادہ تر وقت صرف کرتی ہیں۔

View this post on Instagram

Моя половина 🖤 @ts_dana_a.

A post shared by Alina Tsarakhova (@ts8ali) on

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ انجلینا جولی سے مشابہت رکھنے والی خاتون کی تصویر سامنے آئی ہے اس سے قبل بھی انجلینا کی ہم شکل خاتون کی تصویر وائرل ہوچکی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں