اداکارہ انجلین ملک نے کینسر سے متعلق اہم معلومات مداحوں کے ساتھ شیئر کردیں۔
اداکارہ انجلین ملک نے کینسر کا علم ہونے پر مداحوں کو اطلاع دی تھی اور وہ شروع سے لے کر اب تک اپنی صحت یابی سے متعلق اطلاع دیتی رہتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کینسر خاموش بیماری ہے جس کی اکثر دیر سے تشخیص ہوتی ہے کیونکہ اس کی علامات بہت معمولی اور نظر انداز کی جانے والی ہوتی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ اووری کینسر صرف 20 فیصد کیسز میں بروقت پکڑا جاسکتا ہے۔
یہ پڑھیں: کینسر کی شکار اداکارہ انجلین ملک کی مداحوں سے اہم درخواست
انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر خواتین ان علامات کو معمولی مسئلہ سمجھ کر نظر انداز کر دیتی ہیں جیسے پیٹ میں مسلسل گیس، یا پیٹ کا پھولنا، بھوک میں کمی، وزن کا اچانک بڑھنا یا گھٹنا، بار بار پیشاب آنا اور غیر معمولی مقدار میں خون کا بہنا شامل ہیں۔
انجلین ملک نے مزید بتایا کہ میں سفر میں تھی جب مجھے پیٹ پھولنے کا احساس ہوا مگر میں نے اسے اہمیت نہ دی۔ پاکستان واپس آ کر جب مسئلہ برقرار رہا تو ٹیسٹ کروائے اور معلوم ہوا کہ مجھے گریڈ تھری کا اووری کینسر ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ایک سادہ سی اے 125 ٹیسٹ اور پیلوک الٹراساؤنڈ سے اس مرض کو بروقت پکڑسکتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


