تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

ریپ کا الزام، شہزادہ اینڈریو نے 1 کروڑ 63 لاکھ ڈالرز میں خاتون سے تصفیہ کرلیا

نیو یارک: ملکہ برطانیہ کے دوسرے بیٹے شہزادہ اینڈریو نے جنسی استحصال کا الزام عائد کرنے والی خاتون کے ساتھ تصفیہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نژاد خاتون ورجینیا رابرٹ گفی نے شہزادہ اینڈریو پر بلوغت سے قبل ریپ اور جنسی استحصال کا الزام عائد کیا تھا۔

خاتون نے گزشتہ سال اگست میں شہزادہ انیڈریو کے خلاف نیو یارک کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا تاہم شہزادہ اینڈریو نے رابرٹ گفی کے تمام الزامات کو مسترد کیا تھا۔

اب شہزادہ اینڈریو نے مدعی کے ساتھ تصفیہ کرلیا ہے۔ دونوں کے وکلا نے عدالت میں تصفیہ ہونے سے متعلق دستاویزات جمع کرا دیں تاہم اس میں رقم کا ذکر نہیں کیا گیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ مدعی اور ملزم دونوں میں معاہدہ طے پا گیا ہے اور دونوں ایک ماہ کے اندر عدالت سے اپنی درخواستیں واپس لے لیں گے۔

ادھر برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ اینڈریو اور رابرٹ گفی کے مابین ایک کروڑ 63 لاکھ ڈالرز میں تصفیہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ پرنس اینڈریو ملکہ الزبتھ دوم اور شہزادہ فلپ کے تیسرے بچے اور دوسرے بیٹے ہیں اور برطانوی تخت کی جانشینی کی قطار میں نویں نمبر پر ہیں۔

رابرٹ گفی نے گزشتہ شہزادہ اینڈریو کے خلاف مقدمے میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مجھے کم عمری میں جسم فروشی کے لیے استعمال کیا گیا اور جنسی تعلقات استوار کرنے پر مجبور کیا گیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ 17 سال کی عمر میں 1999 سے 2001 کے درمیان مجھے پرنس اینڈریو کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے لیے بھی مبجور کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -