site
stats
پاکستان

رشید گوڈیل دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال میں داخل

راولپنڈی : ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی ادارہ برائے امراض قلب راولپنڈی میں اینجیو پلاسٹی کی جا رہی ہے اہل خانہ نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کو گزشتہ روز سینے میں تکلیف کے باعث راولپنڈی کے اسپتال برائے امراض قلب میں داخل کرایا گیا تھا جہاں معمول کے ٹیسٹ کے بعد اُن کی اینجیو گرافی بھی کی گئی۔

اینجیو گرافی میں دل کی شریانوں میں ”کلوٹنگ” کے باعث شریان بند پائی گئیں جس کے بعد ماہر معالجین برائے امراض قلب نے رشید گوڈیل کی اینجیو پلاسٹی کا فیصلہ کیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل کی اینجیو پلاسٹی جا ری ہے عوام سے ان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل کراچی کے علاقے بہادرآباد میں اُن کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں ڈرائیور جاں بحق اور رشید گوڈیل بال بال بچ گئے تھے تا ہم وہ شدید زخمی ہو گئے تھے اور طویل عرصہ علالت کے بعد معجزانہ طور پر روبہ صحت ہوئے تھے۔

بعد ازاں وہ علاج کے غرض سے امریکہ چلے گئے تھے جہاں وہ کچھ عرصے قیام کے بعد حال ہی میں پاکستان لوٹے تھے وہ طویل عرصے سے ذیابیطس اور بلند فشار خون کے مرض میں مبتلا ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top