تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

’کچھ دن اور پھر تم میری دلہن بن جاؤ گی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل پر گزشتہ روز ڈرامہ سیریل ’انگنا‘ کی پہلی قسط نشر کی گئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

ڈرامہ سیریل انگنا کی کاسٹ میں جاوید شیخ، اریبہ حبیب، عتیقہ اوڈھو، علی عباس، اظفر رحمان، رباب ہاشم، گل رعنا، کنول خان، لائبہ خان، رابعہ نورین، محسن گیلانی، عاصم محمود، روبینہ اشرف، فاطمہ سہیل ودیگر شامل ہیں۔

انگنا کی ہدایت کے فرائض ثاقب ظفر خان اور تحسین خان نے انجام دیے جبکہ اس کی لکھاری ثمینہ اعجاز ہیں۔

ڈرامے میں اریبہ حبیب (ابیہا) اور اظفر رحمان (تیمور) کا کردار نبھا رہے ہیں، دونوں اداکاروں کے ایک سین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شادی سے چند دن قبل تیمور آفس میں ہوتے ہیں ابیہا انہیں کال کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ تیمور آپ کیا کررہے تھے وہ کہتے ہیں کہ کچھ نہیں آفس میں کام کررہا تھا، وہ کہتی ہیں کہ اس کا مطلب ہے کہ آپ بہت تھک گئے ہوں گے۔

تیمور کہتے ہیں نہیں اتنا بھی تھکا نہیں ہوں کہ تم سے بات نہیں کرسکتا، وہ کہتے ہیں کہ بس اب تھوڑے ہی دن رہ گئے ہیں پھر تم میرے گھر دلہن بن کر آجاؤ گی۔

ابیہا کہتی ہیں کہ آپ صحیح کہہ رہے ہیں اور میں شادی کے بعد آپ کی روٹین تبدیل کردوں گی، تیمور کہتے ہیں کہ تم نے ایسا کیا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ آپ ہر وقت آفس کے کام میں مصروف رہتے ہیں کہ شادی کے بعد آپ کو ہر ویک اینڈ پر مجھے گھمانے لے کر جانا اور شاپنگ بھی کروانی ہوگی۔

تیمور کہتے ہیں کہ کیا ہوگیا ہے تمہیں اتنا کچھ سوچ رکھا ہے تم نے، پھر وہ تیمور سے کھانے کا پوچھتی ہیں جس پر وہ کہتے ہیں کہ نہیں ابھی نہیں کھایا ہے ابیہا کہتی ہیں کہ اگر آپ نے ٹائم پر کھانا نہیں کھایا تو میں آپ سے بات نہیں کروں گی۔

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’انگنا‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر روزانہ شام 7 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں