تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’انگنا ‘ میں عائزہ آبدیدہ ہوگئیں

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’انگنا‘ میں کنول خان (عائزہ) کا جذباتی سین مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل انگنا کی کاسٹ میں جاوید شیخ، اریبہ حبیب، عتیقہ اوڈھو، علی عباس، اظفر رحمان، رباب ہاشم، گل رعنا، کنول خان، لائبہ خان، رابعہ نورین، محسن گیلانی، عاصم محمود، روبینہ اشرف، فاطمہ سہیل ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے میں کنول خان جاوید شیخ (اظہر) کی بیٹی عائزہ کا کردار نبھا رہی ہیں، گزشتہ روز انگنا کی 19ویں قسط نشر کی گئی جس میں عائزہ آبدیدہ ہوگئیں۔

عائزہ کے ساس اور سسر اپنے بیٹے عمار (عاصم محمود) اور عائزہ کے شوہر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ صبح اس کا فون بند تھا ابھی کال کررہی ہوں تو وہ فون نہیں اٹھا رہا ہے۔

عائزہ کی ساس کہتی ہیں کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ اس نے عائزہ سے بات کی ہوگی، والد کہتے ہیں کہ ٹھیک کہہ رہی ہو تم نہیں بات کی ہوگی۔

وہ کہتے ہیں کہ مجھے لگتا ہے کہ اسے ہم سے زیادہ پہلی بیوی اور اس کا بھائی عزیز ہے۔

عائزہ کی ساس کہتی ہیں کہ جب یہاں پر تھا تو عائزہ کو آگے کرکے اس کا سہارا لے کر چلا گیا لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ اپنی بیوی اور بچے کو چھوڑ کر واپس یہاں آئے گا۔

عائزہ پیچھے کھڑی ساس اور سسر کی تمام باتیں سن لیتی ہیں اور کمرے میں جاکر پھوٹ پھوٹ کر رو دیتی ہیں۔

کیا عائزہ کا شوہر عمار واپس آئے گا یا وہ سب چھوڑ چھاڑ کر اپنے والدین کے گھر چلی جائے گی؟ یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل انگنا روزانہ شام 7 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں