The news is by your side.

Advertisement

’ایشل اولاد نہ ہونے پر شوہر کی دوسری شادی پر تیار‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل انگنا کی 62ویں قسط کا سین مداحوں کو بھا گیا جس میں ایشال اولاد نہ ہونے پر شوہر کی دوسری شادی کروانے کے لیے تیار ہوگئیں۔

ڈرامہ سیریل ’انگنا‘ میں علی عباس، عروسہ بلال، اریبہ حبیب، جاوید شیخ، عتیقہ اوڈھو، لائبہ خان، کنول خان ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی جاوید شیخ کی بیٹیوں کے گرد گھومتی ہے جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ شادی کے بعد بیٹیوں کو سسرال میں کن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کس طرح پھر والدین ان کا ساتھ نبھاتے ہیں۔

پہلے بڑی بیٹی ابیہا (اریبہ حبیب) کے شوہر انتقال کرجاتے ہیں جس کے بعد وہ دوسری شادی سے انکار کردیتی ہیں اور والدین انہیں کزن سے شادی پر رضامند کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری بیٹی ایشال بھی اپنے شوہر علی عباس (زین) سے بہت محبت کرتی ہیں لیکن ان کی والدہ روبینہ اشرف بیٹے کو اپنے سے دور نہیں دیکھ سکتیں اور ان پر بے جا پابندیاں عائد کرتی ہیں جبکہ وہ والدہ کے آگے کچھ نہیں بولتے یہاں تک کہ وہ یہ منصوبہ بناتی ہیں کہ بہو کے ہاں اولاد نہیں ہوسکتی تو بیٹے کی دوسری شادی کروادی جائے اور اس کے لیے بھی وہ ایشال کا ہی سہارا لیتی ہیں۔

ایشال بھی اپنی خامی کو محسوس کرتے ہوئے دباؤ میں آکر زین کی دوسری شادی کے لیے تیار ہوجاتی ہے۔

لائبہ خان اور کنول خان کی کہانی بھی اسی طرح کی ہے دونوں کو شوہر نے دھوکا دیا کہ کنول کے شوہر نے امریکا میں پہلے سے شادی کی ہوئی ہوتی اور پاکستان میں کنول سے وہ دوسری شادی رچا لیتے ہیں جبکہ لائبہ خان کے شوہر ان کے والد کو بزنس میں دھوکا دیتے ہیں جس پر وہ اپنے شوہر سے جھگڑ کر گھر آجاتی ہیں۔

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے کہ کیا ان تمام بہنوں کی پریشانیاں ختم ہوجائیں گی یا پھر آگے اور بھی امتحان ہیں، یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’انگنا‘ ہر پیر سے اتوار شام 7 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں