جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

’میرا آرڈر ہی نہیں کرو میں بھوکا رہوں گا‘ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بعض اوقات کمسن بچے کچھ ایسا کردیتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر صارفین بے ساختہ قہقہے لگانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ناراض بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بچہ خاتون سے ناراضگی کا اظہار کررہا ہے اور پیٹھ موڑ کر بیٹھ جاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے برگر آرڈر کیا ہے جس پر بچہ خفا ہوگیا کیونکہ اس کے لیے نہیں منگوایا گیا۔

- Advertisement -

بچہ بولتا ہے کہ ’میرے سے بات نہیں کرو۔‘ خاتون کہتی ہیں کہ چھوڑو تم نہیں کھاؤ نہ برگر میں کھالوں گی برگر تم صرف دیکھ لینا۔

ناراض بچہ کہتا ہے کہ ’صحیح ہے میں تمہار برگر بھی نہیں کھاؤں گا اور دیکھوں گا بھی نہیں صحیح ہے۔‘

وہ کہتی ہیں کہ تم نیگ لگالینا میں کھا لوں گی۔

بچہ کہتا ہے کہ ’میں نہیں کھاؤں گا تم اپنا برگر جلدی سے کھا لینا میں نہیں کھاؤں گا صحیح ہے۔‘

وہ بولتی ہیں کہ تمہارے پاس پیسے ہی نہیں تھے میں نے اپنا برگر آرڈر کردیا ہے۔

بچہ پھر کہتا ہے کہ ’میرا آرڈر ہی نہیں کرنا۔‘ وہ پھر کہتا ہے کہ ’تم مجھ سے بات ہی نہیں کرو اور میرا آرڈر ہی نہیں کرو صحیح ہے میں کچھ بھی نہیں کھا رہا میں بھوکا ہی رہوں گا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں