تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ہاتھیوں کے درمیان جان لیوا لڑائی؟ ویڈیو وائرل

بینکاک: تھائی لینڈ کے پارک میں ہاتھیوں کی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اس واقعے کی حقیقت جان کر یقیناً آپ دم بخود رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے دو ہاتھیوں میں سے ایک ہاتھی کا مجسمہ ہے، مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح حقیقی ہاتھی نے مجسمے کو سونڈ سے حملہ کرکے گرا دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ تھائی لینڈ کے ‘کھاؤ یائی’ نامی پارک میں پیش آیا جہاں استقبالیہ کے مقام پر ہاتھی کا مجسمہ رکھا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر ہاتھی نے سونڈ سے نقلی ہاتھی سے کھیلنے کی کوشش کی ممکنہ طور پر وہ غیردانستہ طور پر مجسمے کو اپنا ساتھی سمجھ رہا تھا۔

An angry elephant attacked a jumbo sculpture — thinking it was a love rival

Visitors saw the drama unfold at the entrance to Khao Yai National Park in Thailand

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ممکن ہے ہاتھی نے جان بوجھ کر نہیں گرایا بلکہ غلطی سے سونڈ لگنے کے باعث مجسمہ گرا ہے تاہم حقیقت واضح نہیں ہوسکی، سوشل میڈیا صارفین ویڈیو سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق ہاتھی پارک میں غذا تلاش کرتا ہوا مجسمے کے پاس آیا تھا جس کے بعد یہ واقعہ رونما ہوا۔

Park officer Ple Srichai said: 'Male elephants often fight over females'

پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہاتھی نے قریبی جنگل سے پارک کی طرف رخ کیا تھا، مختصر جنگ کے بعد جانور کو واپس جنگل بھیج دیا گیا۔ آپ وائرل ویڈیو اس لنک کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -