تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

غصے سے بپھرے ہاتھی نے ٹرک تباہ کردیا، ویڈیو دیکھیں

آپ نے ہاتھی کا غصہ فلموں میں دیکھا ہوگا مگر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو میں ہاتھی کا غصہ دیکھا جاسکتا ہے کہ جس نے ٹرک کے اگلے حصے کو تباہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مائیکل ڈیور نے بپھرے ہاتھی کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک ٹرک کو دیکھ کر آپے سے باہر ہوگیا اور پھر حملہ کرنے کے لیے بھاگتا ہوا ٹرک کی طرف آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی کی چنگھاڑ سُن کو ڈرائیور کو محسوس ہوگیا تھا کہ صورت حال خراب ہے اس لیے اُس نے آگے کے بجائے ٹرک پیچھے کی طرف کرنا شروع کردیا۔

ہاتھی نے جب یہ دیکھا تو وہ تیزی سے دوڑتا ہوا گاڑی کے پاس آیا، ٹرک اپنی رفتار کے ساتھ پیچھے جارہا تھا مگر ہاتھی نے مزید اسپیڈ پکڑی اور اگلے حصے پر زور دار ٹکر مار کر بونٹ کو تباہ کردیا۔

مذکورہ ویڈیو ٹرک میں پیچھے بیٹھے ایک شخص نے بنائی، ہاتھی کی ٹکر اس قدر زور دار تھی کہ پورا ٹرک ہل گیا تھا، بعد ازاں ہاتھی دوسری طرف روانہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ کرناٹک میں واقع نیشنل پارک میں 16 جنوری کو پیش آیا۔

Comments

- Advertisement -