The news is by your side.

Advertisement

مسلم لیگ ن ہاؤس اسلام آباد پر ناراض کارکنوں نے قبضہ کرلیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن ہاؤس اسلام آباد پر کارکنوں نے قبضہ کرلیا، ایف ایٹ میں واقع مرکزی سیکریٹریٹ میں اسلام آباد کی نشستوں پر انٹرویو رکھے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی نشستوں پر انٹرویو کے لیے آئے کارکنوں نے مسلم لیگ ن ہاؤس اسلام آباد پر قبضہ کرلیا، امیدواروں سے انٹرویو مشاہد اللہ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کرنے تھے۔

میں اپنے طور پر کوئی انٹرویو نہیں لے سکتا، کل تمام امیدوار پارلیمانی بورڈ کے آگے پیش ہوں گے

مشاہد حسین سید

ن لیگ کے کارکنان کا سیکریٹریٹ پر قبضہ کرنے کے بعد نعرے بازی کی اور طارق فضل چوہدری کے خلاف نعرے لگائے، بعدازاں بیرسٹر ظفر اللہ، طارق فضل چوہدری ودیگر رہنما مسلم لیگ ہاؤس پہنچے۔

مشاہد حسین سید کے مسلم لیگ ن کے ناراض کارکنوں سے مذاکرات ہوئے، مشاہد حسین سید نے کہا کہ اسلام آباد میں اپنے طور پر کوئی انٹرویو نہیں لے سکتا، کل تمام امیدوار پارلیمانی بورڈ کے آگے پیش ہوں گے۔

مشاہد حسین سید سے کامیاب مذاکرات کے بعد ناراض کارکنوں نے مسلم لیگ ہاؤس خالی کردیا، طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکریٹریٹ کو رہائشی علاقے سے منتقل کرنے کا علم نہیں، پارٹی ٹکٹ دینا پارلیمانی بورڈ کا کام ہے، پارٹی جس کو چاہے ٹکٹ دے ہم اس کا ساتھ دیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں