The news is by your side.

Advertisement

ایشوریہ رائے اور انیل کپور 17 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن 17 سال بعد انیل کپور کے ہمراہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی، رومانوی ڈرامے میں دونوں اداکاری کے ساتھ گائیکی کرتے بھی نظر آئیں گے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ایشوریا رائے اور انیل کپور نے 17 سال قبل بالی ووڈ فلم ’ہمارا دل آپ کے پاس ہے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے تاہم اب راجیش کمار کی ہدایت کاری پر بننے والے ٹی وی پلے میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

فلم فینی سن 2000 میں ڈچ زبان میں ریلیز ہوچکی ہے، بھارتی فلمساز اس میں تھوڑی ردوبدل کر کے اردو (ہندی) زبان میں جاری کریں گے، فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے والد کی بے روزگاری کے بعد گائیکی کو بطور پروفیشن اختیار کرتی ہیں۔

انیل کپور جو میوزک کی دنیا میں نام کمانے کے خواہش مند نظر آئیں گے وہ ایشوریہ کو اغوا کرتے دکھائیں دیں گے۔ فلم کا سیٹ جولائی کے اوائل سے ممبئی میں لگنا شروع ہوجائے گا۔

اطلاعات کے مطابق ایشوریہ رائے جولائی کے آخر میں امریکا سے واپس آکر سیٹ جوائن کرلیں گی جبکہ اداکار انیل کپور اگست کے آخر میں اپنی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔

فلمساز راجیش کمار کا کہنا ہے کہ دونوں اداکار اس فلم میں اپنے رولز کو بخوبی نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایشوریہ کو جب اسکرپٹ دیا گیا تو انہوں نے فورا رضامندی ظاہر کی جبکہ انیل کپور نے بھی ہاں کردی ہے۔

دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ہدایت کار کی جانب سے ادکارہ پریانکا چوپڑا سے بھی فلم میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا تاہم انہوں نے انکار کردیا جبکہ فلمساز کا کہنا ہے کہ ’ایشوریہ رائے پہلی ہی اداکارہ تھیں جن سے رابطہ کیا گیا‘‘۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں