بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

رنبیر کپور، رشمیکا مندانہ اور بوبی دیول کو ’اینیمل‘ کیلیے کتنا معاوضہ ملا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم اینیمل کے مرکزی کرداروں رنبیر کپور، رشمیکا مندانہ اور بوبی دیول کے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اینیمل نے باکس آفس پر دھوم مچارکھی ہے اور ریلیز کے تین دنوں میں ہی باکس آفس پر آمدنی نے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دنیا بھر میں 360 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

اینیمل کی تعریف فلم بین ہی نہیں نقاد بھی کررہے ہیں اور اسے سپر ہٹ قرار دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

فلم کے مرکزی کرداروں رنبیر کپور، بوبی دیول، رشمیکا مندانہ اور انیل کپور کو کتنا معاوضہ دیا گیا اس سے متعلق بھارتی میڈیا سے تفصیلات بتادیں ہیں۔

گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ رنبیر کپور نے فلم کرنے سے قبل ہی 30 سے 35 کروڑ ایڈوانس رقم لی تھی جبکہ انہوں نے اپنی فیس کا ایک حصہ اس فلم کی پروڈکشن معیار کو بہتر بنانے کے لیے انویسٹ کردیا تھا اب اضافی طور پر وہ فلم کے منافع سے شیئر بھی لیں گے۔

رنبیر کپور عام طور پر فلم کا 70 کروڑ معاوضہ لیتے ہیں جبکہ وہ مووی پروجیکٹس کے تخلیقی اور لاجسٹک پہلوؤں میں شامل ہوتے ہیں۔

اسی طرح انہوں نے اینیمل کے پروڈیوسرز بھوشن کمار اور سندیپ ریڈی وانگا کی مدد کے جذبے کے طور پر اپنی اداکاری کا معاوضہ پچاس فیصد کم کردیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بوبی دیول جنہوں نے فلم میں ولن کا کردار نبھایا ہے انہیں صرف 4 سے 5 کروڑ ملے ہیں جبکہ رشمیکا مندانہ کو چار کروڑ اور انیل کپور کو دو کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں