پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں قائم چڑیا گھر کے ناقص انتظامات کا پول کھل گیا، نامناسب دیکھ بھال کی وجہ سے گزشتہ 9 ماہ کے دوران 18 جانور ہلاک ہوئے۔
پشاور چڑیا گھر سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’زوو‘ میں 9 ماہ کے دوران 18 جانوروں کی اموات ہوئیں، 3جنگلی بلیاں مناسب پنجرہ نہ ہونے کے باعث ہلاک ہوئیں، جبکہ دوسرے جانوروں کےحملے سے ایک ہرن مارا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جال سے سرٹکرانے کے باعث ایک زبیرا کی موت ہوئی، جبکہ ایک ریچھ دوسرے ریچھ پر حملے کے باعث مارا گیا، اس کے علاوہ پنجرے سے سر ٹکرانے کی وجہ سے مارخور کی موت موقع ہوئی۔
’ایک چیتا اور 3زرافہ جگر اور ڈائریا سے موت کا شکار ہوئے، چڑیا گھر میں لگڑبھگے کی موت ٹیومر کے باعث ہوئی‘۔ خیال رہے کہ مزکورہ تمام جانوروں کی موت انتظامیہ کے نامناسب انتظامات کے باعث ہوئیں۔
چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جانوروں کی حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات کرتے ہیں۔