site
stats
انٹرٹینمںٹ

بھارتی اداکارہ نے تصاویر کے ذریعے ناقدین کے منہ بند کردیے

anita hassanadani

ممبئی: بھارتی اداکارہ انیتا حسنادی کو ازدواجی بندھن میں بندھے چار سال کا عرصہ بیت گیا، شادی کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے شوہر کے ہمراہ رومانوی انداز میں تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

تفصیلات کے مطابق انیتا حسنادی 1981 میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ کر شوبز کیرئیر کا آغاز کیا، اداکارہ نے 2001 میں پہلے ڈرامے کبھی سلطان کبھی سہیلی سے ڈیبیو کیا بعد ازاں 2003 میں بالی ووڈ فلم ’کچھ تو ہے‘  سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔

انیتا حسنادی نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور کامیابی سے اپنا سفر جاری رکھا۔

اداکارہ نے معروف بھارتی تاجر روہت ریڈی سے 14 اکتوبر 2013 میں شادی کر کے ازدواجی سفر  کا آغاز کیا جو کامیابی سے جاری ہے۔

انیتا کی شادی کے بعد علیحدگی کی خبریں بھی سامنے تھی تاہم میاں بیوی نے ہر بار اس کی تردید بھی کی یہی وجہ ہے کہ اداکارہ نے اپنی شادی کی چوتھی سالگرہ پر کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے یہ ظاہر کیا کہ شادی کا فیصلہ بالکل صحیح تھا اور وہ روہت کے ساتھ بہت اچھی زندگی گزار رہی ہیں۔

Like a Boss at the #ZurichLake #VisitZurich #inlovewithswitzerland

A post shared by Anita H Reddy (@anitahassanandani) on


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top