جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

مقبول ڈرامہ سیریل ’ان کہی‘ کے جبران مراد ان دنوں کس حال میں‌ ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیلی ویژن پر 80 کی دہائی میں نشر ہونے والے مقبول  ڈرامہ سیریل میں جبران مراد کا کردار ادا کرنے والے اداکار فیصل بلال کی نئی تصاویر  سامنے آگئیں۔

یاد رہے کہ حسینہ معین کا تحریر کردہ رومانوی ڈرامہ سیریل ’ان کہی‘ کا شمار پاکستان کے مقبول ترین ڈراموں میں ہوتا ہے جسے آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

اس ڈرامے میں جبران مراد کا دلچسپ کردار ادا کرنے والے بچے آپ کو یاد ہے؟ اگر ہاں تو  اب ہم آپ کو اُس کے بارے میں آپ کو کچھ نئی معلومات فراہم کر رہے ہیں۔

جبران مراد کو شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کیے طویل عرصہ  گزر چکا ہے۔

شوبز خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ان کہی کے اداکار فیصل بلال نے انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد اپنی پڑھائی پر توجہ دی اور تعلیم مکمل ہونے کے بعد ملازمت حاصل کی۔

فیصل اب امریکا میں اپنی اہلیہ اور خاندان کے ساتھ خوش و خرم زندگی بسر کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں